Act 1974 Azad Kashmir (part 2) by amb mir

on Monday, 10 June 2013

ایکٹ 1974ءکے نمایاں خدوخال

1۔ آزادکشمیر میں صدارتی نظام کے بجائے ”پارلیمانی نظام“ رائج کیا گیا۔
2۔ وزیراعظم کا انتخاب سادہ اکثریت سے ممبرانِ اسمبلی کرتے ہیں اور وہ آزادکشمیر کا چیف ایگز یکٹیو بھی ہوتاہے ۔ وزیراعظم بلحاظ عہد ہ        کشمیر کونسل کا بھی ممبر ہوتاہے۔
3۔ صدر کا انتخاب ممبران اسمبلی کرتے ہیں ۔صدر سربراہ ریاست کہلاتاہے۔
4۔ صدر کی غیر حاضری میں سپیکر قانون ساز اسمبلی قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیتاہے۔
5۔ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں کابینہ کا سینئر وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیتا ہے۔
6۔ ”جموںو کشمیرکونسل“ کا قیام عمل میں لایا گیاہے،جسے مقننہ کے اختیارات حاصل ہیں ۔ ان اختیارات کی وضاحت مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 31میں کی گئی ہے۔
7۔ کشمیر کونسل کا چیئرمین چیف ایگز یکٹیو پاکستان بلحاظ عہد ہ ہوتاہے ۔ جبکہ وائس چیئر مین صدر آزاد کشمیر بلحاظ عہدہ ہوتاہے۔
8۔ چیئر مین اور وائس چیئر مین سمیت کونسل کے ممبران ان کی تعداد 14ہوتی ہے، جن میں سے 6ممبران حکومت پاکستان کے نمائندے ہوتے ہیں اور 8حکومت آزاد کشمیر کے ہوتے ہیں۔
9۔ آئین سازی کے لئے مشترکہ اجلاس(Joint Sitting) کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے،جس کی رو سے کشمیرکونسل اور قانون سازاسمبلی مل کر ہی آئین سازی کر سکتے ہیں۔تاہم انہیں دفاع،امور خارجہ اور کرنسی جےسے معاملات پر آئےن سازی کا کوئی حق نہیں۔
10۔ آزاد کشمیر اسمبلی کی معیاد پانچ سال مقر ر کی گئی ہے۔
11۔ قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر کے ممبران کی تعداد 49رکھی گئی ہے ۔ان میں سے 28ممبران براہ راست بالغ رائے دہی کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے 28حلقہ ہائے انتخاب سے منتخب ہوئے ہیں ۔12نشستیں مہاجرین کشمیر پامقیم کستان کے لئے رکھی گئی ہیں ۔ 6نشستیں صوبہ جموں کے مہا جرین کے لئے اور 6 صوبہ کشمیر کے مہاجرین کے لئے ۔بقیہ آٹھ سیٹیں مختص ہیں۔5نشستیں خواتین کے لئے،ایک نشست علماءو مشائخ کے لئے، ایک نشست تارکین وطن کے لئے ، اور ایک نشست ٹیکو کریٹس کے لئے۔ ان آ ٹھ نشستو ں کا انتخاب ممبران ِ اسمبلی کرتے ہیں۔ اسمبلی کے ممبران کے لئے عمر کی حد 25سال رکھی گئی ہے ۔جبکہ ووٹر ز کی حد 21سال ہے۔
12۔ دفعہ 56کے تحت حکومت پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی نو عیت کی سنگین صور ت حال کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر کو توڑ سکتی ہے۔
(بحوالہ۔ کشمیریات)
Ranking: 5

{ 0 comments... read them below or add one }

Post a Comment

UpLoad Your Picture

advertiser

Search This Blog

advertiser