امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے سابق شوہر کا عضو تناسل
کو کاٹ کر اسے باورچی خانے کے کوڑے میں ڈالنے کے جرم میں عمر قید کی سزا
سنائی گئی ہے۔
یہ خاتون امریکہ میں کیلیفورنیا کی رہنے والی ہیں۔پچاس سالہ کیتھرین كيو بیکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سات سال بعد پیرول پر رہائی کا مطالبہ کر سکے گی۔
ان کے دفاع کرنے والے وکیلوں کا کہنا ہے کہ کیتھرین ذہنی طور سے پوری طرح صحت مند نہیں ہیں۔
بہرحال کیتھرین کو اپنے کیے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
دوسری جانب کیتھرین کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ان کی زندگی کا ایک حصہ تباہ ہو گیا اور وہ شناخت کے بحران سے دو چار ہیں۔
انھوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ جب وہ سونے گئے تھے تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ کھانے میں کچھ گڑبڑ ہے۔
گارڈن گروو پولیس کے لیفٹینٹ جیف ناٹنگیل نے اس سے قبل کہا تھا: ’جب متاثرہ شخص اٹھا تو اس نے اپنی بیوی کو اس کے کپڑے کو اٹھاتے ہوئے دیکھا اس کے بعد اس نے چاقو سے اس کے عضو تناسل کو کاٹ دیا اور اسے کوڑے کی ٹوکری میں اچھال دیا اور پھر اس کا ڈھکن بند کر دیا۔‘
استغاثہ کے مطابق کیتھرین نے اپنے شوہر کو نیند کی گولیاں دیں اور ان پر جولائی 2011 میں چاقو سے حملہ کیا تھا۔
کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ چاقو سے عضو تناسل کاٹنے سے قبل کیتھرن نے انہیں بستر سے باندھ دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا جب یہ جوڑا طلاق لینے کے مراحل میں تھا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ جائے حادثہ پر پہنچنے والے پولیس حکام کے سوال کے جواب میں کیتھرین نے کہا تھا کہ ان کے شوہر کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے تھا ’وہ اسی سلوک کے مستحق تھے‘۔
{ 0 comments... read them below or add one }
Post a Comment